26 جون، 2024، 5:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85520931
T T
0 Persons

لیبلز

خوراک کی عالمی تنظیم: جنوبی غزہ قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے

 تہران – ارنا – خوراک کی عالمی تنظیم  نے خبردار کیا ہے کہ عنقریب جنوبی غزہ بھی خوراک کی اسی المناک قلت سے روبرو ہوجائے گا جس سے شمالی غزہ دوچار ہے

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خوراک کی عالمی تنظیم نے یہ انتباہ فوڈ سیکورٹی کے معیاروں کی اساس پر جاری کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فوڈ سیکورٹی کے یہ معیار خوراک کی عالمی تنظیم سمیت اقوام متحدہ سے وابستہ 19 انسان دوستانہ تنظیموں نے طے کئے ہیں۔

خوراک کی عالمی تنظیم نے کہا کہ اگر ہم غزہ میں خوراک کے بحران اور قحط کی روک تھام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بنیادی اقدامات انجام دینے ہوں گے۔

خوراک کی عالمی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر  خوراک اور پینے کے پانی کی فراہمی کے ساتھ ہی اسرائیلی حملوں میں برباد ہوجانے والے ڈرینیج سسٹم، حفظان صحت کے نظام اور کلینکوں نیز اسپتالوں کی تعمیر نو کا کا م بھی بلا تاخیر شروع کردینے کی ضرورت ہے۔

خوراک کی عالمی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ضروری اقدامات نہ کئے گئے تو شمالی غزہ کی طرح، جنوبی غزہ میں بھی وسیع بھوک مری پھیل جائے گی۔

خوراک کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ مئی سے اسرائیلی  حکومت نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر جارحیت شروع کی ہے جس میں اب تک اس شہر کے دس لاکھ سے زائد شہر بے گھر ہوچکے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .